بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
👁️ 1149 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں امن کمیٹی کے عمائدین پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ بنوں کے سب ڈویژن وزیر کے علاقے برغنتو میں پیش آیا، جہاں احمد زئی امن کمیٹی کے عمائدین کو مبینہ طور پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر کے ذریعے کیا گیا حملہ امن کمیٹی کے ارکان کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ تاہم حملے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے ڈرون سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں امن کمیٹیوں اور سیکیورٹی فورسز سے وابستہ افراد کو ماضی میں بھی دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C