11/July/2024

بنوں میں دو ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں دو ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

بنوں میں دو ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جانی خیل میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سلیمان اور اختر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C