بنوں میں ریٹائرڈ صوبیدار ہلاک، تین نمازی زخمی، پولیس چوکی پر حملہ ناکام
👁️ 348 بار دیکھا گیا
بنوں میں ریٹائرڈ صوبیدار ہلاک، تین نمازی زخمی، پولیس چوکی پر حملہ ناکام
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے جن میں ایک ریٹائرڈ فوجی اہلکار ہلاک اور تین نمازی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پہلا واقعہ نورڑ کے علاقے ملاگان میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے ریٹائرڈ صوبیدار عطاء اللہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عطاء اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران مسجد میں موجود تین نمازی عابد، میر قد ایاز اور ایک نامعلوم شخص بھی زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرا واقعہ رات گئے پولیس چوکی فتح خیل پر پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔ پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حکام کے مطابق اس چوکی پر ماضی میں بھی متعدد بار حملے ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C