بنوں میں زیر حراست عسکریت پسندوں نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کرلیا، کئی اہلکار یرغمال
👁️ 23 بار دیکھا گیا
بنوں میں زیر حراست عسکریت پسندوں نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کرلیا، کئی اہلکار یرغمال
بنوں (ڈیلی اردو/بی بی سی/انڈپینڈنٹ اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کینٹ میں واقع محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دفتر میں زیر حراست شدت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی ہے۔
اتوار کو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے اور عسکریت پسندوں کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے بنّوں میں شدت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے تاہم اُنھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
بنوں پولیس کے سینیئر پولیس اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ انسداد دہشت گردی کی دفتر کے اندر سیف ہاؤس ہے جہاں پر 25 کے قریب شدت پسندوں کو تفتیش کی غرض سے رکھا گیا تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ اسی سیف ہاؤس کے اندر ان شدت پسندوں کے دفتر کے اندر موجود پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ان کو یرغمال بنایا اور فائرنگ بھی کی ہے۔
اہلکار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ کینٹ کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے اور جائے واقعہ پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں۔
انڈپینڈنٹ اردو کو اس سے قبل ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا تھا کہ شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے حملے کے بعد انسداد دہشت گردی کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔
شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے عسکریت پسندوں نے افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1604482095719403520?t=oEwnIC03G9STltJBcwLI-A&s=19
مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی ایسی اطلاعات کے بارے میں خبر دی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے چند تصاویر اور ویڈیو گردش کر رہی ہیں۔
بنوں پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بی بی سی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ آج شام کو پولیس کو اطلاع دی گئی کہ فی الفور اور ہنگامی بنیادوں پر بنوں کینٹ کے اندر پاکستان فوج ایک آپریشن کر رہی ہے جس کے لیے کینٹ کے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرنی ہے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو کینٹ کے تمام داخلی راستوں پر تعنیات کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C