بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
👁️ 239 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود میں کمپنی روڈ پر دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ علاقے کا گھیراؤ کیا۔ دہشت گردوں نے فرار کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے بھرپور کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 25 منٹ تک جاری رہا۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس کیا گیا، جس میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان عرف عثمان کے طور پر ہوئی۔ دونوں بنوں کے رہائشی تھے۔ راشدین 30 اپریل 2025 کو سی ٹی ڈی پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ خالد عثمان متعدد حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین، 23 راؤنڈز، 2 دستی بم، 2 موبائل فونز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دو ٹی ٹی پی کارڈز برآمد ہوئے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی نے علاقے میں اضافی نفری کے ساتھ سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C