01/September/2024

بنوں میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ

بنوں میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ منڈان کی حدود میں پیش آیا جہاں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اللہ یار کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

مقتول پولیس اہلکار تھانہ سٹی میں رائیڈر انچارج تھے۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C