بنوں میں پولیس اہلکاروں کا اغوا، شدت پسندوں کی سرگرمیاں بڑھ گئیں
👁️ 364 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس اہلکاروں کا اغوا، شدت پسندوں کی سرگرمیاں بڑھ گئیں
بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں گزشتہ تین روز کے دوران پولیس اہلکاروں کے اغوا اور بعد ازاں بازیابی کے تین الگ الگ واقعات پیش آئے، جنہوں نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان واقعات میں ملوث اغوا کاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تازہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب پولیو مہم کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد واپس آنے والے پولیس اہلکار ناہید اللہ اور عید محمد کو پیپل بازار کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
مسلح افراد نے دونوں اہلکاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا، تاہم مقامی عمائدین اور مذاکرات کاروں کی کوششوں سے انہیں بحفاظت رہا کرا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، اغوا کاروں نے اہلکاروں سے قبضے میں لیا گیا سرکاری اسلحہ واپس نہیں کیا۔
سیکیورٹی اداروں کا شبہ ہے کہ اغوا کار کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، جو اس علاقے میں اغوا برائے تاوان اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث رہا ہے۔
اس سے قبل، چند روز قبل لکی مروت کے چار شہری اغوا کیے گئے تھے، جن میں سے تین کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک کو چھوڑ دیا گیا۔ اسی طرح، ہفتے کے روز بھی پولیس سپاہی رسول زمان کو نیلگران پیپل داد شاہ کے مقام سے اغوا کیا گیا تھا، لیکن مقامی مذاکرات کاروں کی کوشش سے انہیں اگلے روز بازیاب کرا لیا گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پیپل بازار اور اس کے نواحی علاقے حالیہ دنوں میں ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز بن گئے ہیں۔ وہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ علاقے میں فوری آپریشن کر کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر قابو پایا جائے۔
دریں اثنا، بنوں میں عسکریت پسندوں کا بکاخیل پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ اسی دوران، علاقہ طورکّی میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کولاچی نے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف الرٹ ہے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا فوری جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C