بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ
👁️ 143 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ
بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پوسٹ پر لگے تھرمل کیمرہ کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی آئی جی عمران شاہد نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھرپور جوابی کارروائی پر شاباش دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی جانب سے ہیلتھ مرکز پر حملے میں 5 شہری اور دو فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر کڑی شموزئی پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکی دار سمیت پانچ بے گناہ شہری ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ جب کہ اس دوران فوج کے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
اس سے قبل بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 8 جوان ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بنوں چھاوٴنی پر حملہ کیا اور چھاوٴنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
26/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
خوست کی فضاؤں میں ڈرونز پر طالبان کی فائرنگ، شہریوں میں خوف و ہراس
26/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9186 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5275 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C