بنوں میں ڈرون حملہ، دو افراد ہلاک، تین شدید زخمی
👁️ 459 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو افراد ہلاک، تین شدید زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع علاقے نصری خیل میں پیش آیا، جہاں ڈرون سے کیے گئے حملے میں مینل ولد سیدل خان اور صدام ولد امن اللہ ہلاک ہو گئے، جبکہ حکمت اللہ، مومن خان اور نیاز ولی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ ضلع بنوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت مختلف عسکریت پسند گروپ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، جن کے نتیجے میں اکثر عام شہری بھی ہلاک ہو جاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C