بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں میں ملوث 15 فوجی افسران جیل بھیجنے کا حکم
👁️ 669 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں میں ملوث 15 فوجی افسران جیل بھیجنے کا حکم
ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ دیشی عدالت نے جبری گمشدگیوں میں ملوث 15 حاضر سروس فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم کے ٹریبونل نے جبری گمشدگیوں اور انسانیت کے خلاف دیگر جرائم میں نامزد 15 حاضر سروس فوجی افسران کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے اخبارات کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹسز شائع کریں۔
بدھ کو سماعت کے بعد چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جیل حکام فیصلہ کریں گے کہ ملزمان کو کس جیل میں رکھا جائے گا۔ چند روز قبل حکومت نے ایک خصوصی حکم نامے کے ذریعے چھاؤنی میں ایک عمارت کو خصوصی جیل کا درجہ دیا تھا، جہاں ممکنہ طور پر یہ افسران رکھا جا سکتے ہیں۔
ملزمان کے وکیل، بیرسٹر محمد سرور حسین کا کہنا ہے کہ “ان فوجی افسران نے قانون کے احترام میں عدالت کے سامنے گرفتاری پیش کی ہے۔ وہ بے قصور ہیں، اور یہ بات عدالت میں ثابت ہو جائے گی۔ جنھوں نے یہ جرم کیا وہ انڈیا فرار ہو چکے ہیں۔”
ان افسران پر دو جبری گمشدگی کے مقدمات درج ہیں، جبکہ کچھ کو گزشتہ سال جولائی اور اگست میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران قتل کے الزامات کا سامنا بھی ہے۔
8 اکتوبر کو ٹریبونل نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس کے بعد 11 اکتوبر کو بنگلہ دیش آرمی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 15 حاضر سروس افسران کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
عدالت میں پیشی کے بعد ملزمان کے وکیل نے درخواست دی کہ مقدمے کے دوران انہیں فوجی بیرکوں میں قائم ایک سب جیل میں رکھا جائے۔ سپریم کورٹ کے زاہد اقبال نے کہا کہ استغاثہ ممکنہ طور پر ملزمان کو کسی محفوظ مقام پر رکھ کر تفتیش کرنا چاہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C