بنگلہ دیش: طالبعلم کا قتل، 20 طلبا کو سزائے موت، 5 کو عمر قید
👁️ 105 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش: طالبعلم کا قتل، 20 طلبا کو سزائے موت، 5 کو عمر قید
ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو بیس طلباء کو ایک ساتھی طالب علم کو قتل کرنے میں جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔ یہ واقعہ اکتوبر 2019 میں رونما ہوا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اکیس سالہ ابرار فہد نامی نوجوان کو قتل کرنے کے جرم میں عدالت نے پانچ دیگر طلباء کو عمر قید کی سزا بھی سنائی ہے۔
ابرار فہد کو تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اسے کئی گھنٹے کرکٹ بیٹ اور دیگر اشیاء کے ساتھ مارا پیٹا گیا تھا۔ فہد نے فیس بک پر حکومت کے خلاف ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس قتل کے بعد بنگلہ دیش کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ملزمان کو”کڑی سزا‘‘ دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔
فہد کے خاندان کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم
فہد کے والد برکت اللہ نے عدالتی فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،”میں اس فیصلے سے بہت خوش ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ سزائیں جلد دے دی جائیں گی۔”
فہد بنگلہ دیش کی انتہائی معتبر تعلیمی ادارے، بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اسٹوڈنٹ تھے۔ سزائیں ملنے والے تمام طلباء کی عمریں بیس سے بائیس برسوں کے درمیان ہیں اور فہد کو قتل کرنے والے بھی اسی ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ بیس میں سے تین مجرمان مفرور ہیں۔ مجرمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
فہد ابرار کے ساتھ کیا ہوا تھا
اکتوبر 2019 میں فہد نے فیس بک پر حکومت کی جانب سے بھارت کے ساتھ پانی کی ایک ڈیل سے متعلق ایک تنقیدی پوسٹ شیئر کی تھی۔ فہد کو نشانہ بنانے والے طلباء کا تعلق بنگلہ دیش کی حکمراں سیاسی جماعت عوامی لیگ سیاسی جماعت کے یوتھ ونگ سے تھا۔ بنگلہ دیش چھاترا لیگ نامی اسٹوڈنٹ گروپ کو دوسرے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ فہد کی پوسٹ پر ناراض ان طلباء نے فہد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس میں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8925 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4758 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2536 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1974 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C