بھارت اور روس کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکہ کیلئے نیا چیلنج
👁️ 232 بار دیکھا گیا
بھارت اور روس کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکہ کیلئے نیا چیلنج
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) مغربی دباؤ کے باوجود روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دو طرفہ تجارت کو تیل اور دفاع سے آگے تک وسعت دینے اور تنوع پیدا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
بھارت، جو روسی ہتھیاروں اور سمندر کے ذریعے تیل کا دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے، نے صدر پوٹن کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا۔ سن 2022ء میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد صدر پوٹن کا نئی دہلی کا یہ پہلا دورہ ہے۔
تعلقات نے ’وقت کا امتحان پاس کیا ہے‘، مودی
نریندر مودی نے بھارت اور روس کے دیرپا تعلقات کو ’’رہنما ستارہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’باہمی احترام اور گہرے اعتماد پر مبنی یہ تعلقات ہمیشہ وقت کا امتحان پاس کرتے رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے صدر پوٹن کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہم 2030ء تک کے عرصے کے لیے اقتصادی تعاون کے پروگرام پر متفق ہوئے ہیں۔ یہ ہماری تجارت اور سرمایہ کاری کو زیادہ متنوع، متوازن اور پائیدار بنائے گا۔‘‘
مودی، جنہوں نے جمعرات کو ہوائی اڈے پر صدر پوٹن کو گرمجوشی سے گلے لگایا، نے یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے بھارت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
21 توپوں کی سلامی سے استقبال
جمعے کو صدر پوٹن کا صدارتی محل میں 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ رسمی استقبال کیا گیا۔ روسی صدر کے ہمراہ ایک بڑا کاروباری اور سرکاری وفد بھی آیا ہے۔ دستخط کیے گئے معاہدوں میں دونوں ممالک نے بھارتیوں کو کام کے لیے روس منتقل ہونے میں مدد دینے، روس میں مشترکہ کھاد پلانٹ قائم کرنے، جبکہ زراعت، صحت اور شپنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
روس اور بھارت کا دفاعی تعلقات کو ’نئی شکل‘ دینے کا اعلان
روس اور بھارت نے اپنے دفاعی تعلقات کو ایک ’نئی شکل‘ دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ نئی دہلی کی ہتھیاروں کے حوالے سے خود انحصاری کی کوششوں کو مدنظر رکھا جا سکے۔ یہ بات روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بتائی گئی ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’بھارت کی خود انحصاری کی خواہشات کے جواب میں فی الوقت شراکت داری کو مشترکہ تحقیق و ترقی اور جدید دفاعی پلیٹ فارمز کی مشترکہ پیداوار کی طرف موڑا جا رہا ہے۔‘‘
مشترکہ اعلان کے مطابق بھارتی فوج کی آلات کی ضروریات پوری کرنے اور تیسرے دوست ممالک کو برآمد کرنے کے لیے مشترکہ منصوبے تشکیل دیے جائیں گے۔
پوٹن کا واشنگٹن کو چیلنج
جمعرات کو رات دیر گئے نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں صدر پوٹن نےروسی ایندھن نہ خریدنے کے امریکی دباؤ کو چیلنج کیا۔
انہوں نے کہا، ’’اگر امریکہ کو ہمارا (نیوکلیئر) ایندھن خریدنے کا حق ہے تو بھارت کو یہ استحقاق کیوں نہیں ہونا چاہیے؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ معاملہ ٹرمپ سے زیر بحث لائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C