بھارت: دہشت گردی کے مرکز ‘ٹیررستان’ کو کوئی رعایت نہ دی جائے، پاکستان کا سخت ردعمل
👁️ 374 بار دیکھا گیا
بھارت: دہشت گردی کے مرکز ‘ٹیررستان’ کو کوئی رعایت نہ دی جائے، پاکستان کا سخت ردعمل
نیویارک (ش ح ط) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ہفتہ 27 ستمبر کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کے حوالے سے اپنی آنکھیں بند نہیں رکھنی چاہئیں۔
جے شنکر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام براہِ راست نہیں لیا لیکن ‘ٹیررستان’ کے لفظ سے واضح اشارہ دیا کہ ان کے مطابق دہشت گردی کے کئی بڑے حملوں کا تعلق اسی ملک سے ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنی آزادی کے بعد سے لے کر اب تک دہشت گردی کا سامنا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں میں بین الاقوامی دہشت گردانہ حملوں کے سراغ اسی ملک تک جاتے ہیں۔ انہوں نے اپریل میں پہلگام میں معصوم سیاحوں کے قتل کو اس کا تازہ ثبوت قرار دیا۔
پاکستان کا شدید ردعمل
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے انڈر سیکریٹری محمد راشد نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، جسے عالمی برادری بھی تسلیم کرتی ہے۔ محمد راشد نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردوں کا سہولت کار ہے اور جنوبی ایشیا کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم اور بنیاد پرست نظریے کے تحت یرغمال بنا رہا ہے۔
انڈیا کا دوبارہ مؤقف
بھارت کے سیکنڈ سیکریٹری سری نواس نے پاکستانی ردعمل پر کہا کہ اگرچہ جے شنکر نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، پاکستان نے اس پر ردعمل دے کر تسلیم کر لیا کہ سرحد پار دہشت گردی کا مرکز وہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوئی دلیل یا جھوٹ ‘ٹیررستان’ کے جرائم کو چھپا نہیں سکتا۔
پاکستانی ردعمل کا جواب
محمد راشد نے بھارتی مؤقف پر دوبارہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی یہ حرکت شرمناک ہے کہ وہ بار بار اقوام متحدہ میں ایک رُکن ملک کا نام بگاڑ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا پوری قوم کو بدنام کرنے اور ان کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں بلکہ بغیر کسی ٹھوس دلیل کے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں جو سنجیدہ بحث کے لائق نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C