بھارت میں کورونا بے قابو، ایک دن میں ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
👁️ 160 بار دیکھا گیا
بھارت میں کورونا بے قابو، ایک دن میں ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں جاری مذہبی تہوار کمبھ میلے کے تیسرے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس پابندیوں اور مصنوعی آکسیجن کی کمی کے باوجود ہندو یاتریوں کے ہجوم مذہبی تہوار کے لیے جمع ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتپ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 84 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی۔
اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 27 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار85 ہوگئی۔
تاہم کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافے کے باوجود اس وقت ہزاروں کی تعداد میں ہندو یاتری کمبھ میلے کے تیسرے روز دریائے گنگا میں ڈبکی لگانے کے لیے موجود ہیں۔
کمبھ میلے میں موجود انسپکٹر جنرل پولیس سنجے گنجیال نے کہا کہ بدھ کی صبح تک ساڑھے 6 لاکھ افراد گنگا میں نہا چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ‘گھاٹ میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر لوگوں پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے لیکن مرکزی گھاٹ پر لوگوں پر جرمانہ عائد کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہاں بہت زیادہ ہجوم ہے’۔
ایک عینی شاہد کے مطابق کمبھ میلے میں سماجی فاصلے پر عمل کرنے یا ماسک پہننے کے بہت ہی کم شواہد ملے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 روز میں ضلع ہریدوار میں ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
2 اپریل سے یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے ان دنوں بھارت، وبا سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جبکہ حکومت کی جانب سے نقل و حرکت اور سماجی رابطے پر قابو پانے میں ناکامی کو اس پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔
بھارت کی امیر ترین ریاست مہاراشٹرا جو ملک میں دوسری لہر کا مرکز ہے، وہاں آج سے وبا کا پھیلاؤ روکنے کی کوشش کے سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔
دوسری جانب نجی ہسپتالوں سے مریضوں کو واپس بھیجا جارہا ہے جس کے سبب سرکاری مراکز پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
مغربی ریاست گجرات میں، مقامی میڈیا میں احمدآباد سول ہسپتال کے باہر ایمبولینسز کی بڑی قطاریں دکھائی گئیں، جن میں سے کچھ مریضوں کا علاج کیا جارہا تھا جبکہ دیگر اپنی باری کے منتظر تھے۔
ہسپتال ذرائع نے عوامی سطح پر گفتگو کرنے کی اجازت نہ ہونے پر شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط ہونےپر بتایا کہ ہسپتالوں کے آگے اس لیے لمبی قطاریں لگی ہیں کہ نجی ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہے اور وہ مریضوں کو سرکاری ہسپتال میں بھیج رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 219 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C