بھارت کا ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر بم کا استعمال، 2 شہری شہید، 11 زخمی
👁️ 142 بار دیکھا گیا
بھارت کا ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر بم کا استعمال، 2 شہری شہید، 11 زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت ایل اوسی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے کلسٹر بم کا استعمال کررہا ہے، کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت آپے سے باہر ہوگیا، بھارت کی جانب سے جنیوا کنونشن اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سامنے آگئی ، بھارت کے ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کے لئے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا۔
Use of cluster bombs by Indian Army violating international conventions is condemnable. No weapon can suppress determination of Kashmiris to get their right of self determination. Kashmir runs in blood of every Pakistani. Indigenous freedom struggle of Kashmiris shall succeed,IA.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 3, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کوآبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلسٹربم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹرٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔
خیال رہے کلسٹرٹوائے بم شہریوں کیخلاف تباہ کن ہتھیار ہے، اس بم سے بچوں، گھروں کو خصوصی طور پر شانہ بنایاجاتا ہے اور یہ بم اپنے ٹارگٹ پر کھلونوں کی شکل میں بکھرجاتا ہے، اس بم سے 40 فیصد بچے نشانہ بنتے ہیں اور اکثر بچے کلسٹر ٹوائے بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے جاتے ہیں۔
کلسٹر بم پھٹنے کے بعد بلیڈ کی طرح ہزاروں ٹکڑوں میں پھیلتا ہے ، یہ بم بارودی سرنگوں سے زیادہ خطرناک ہیں جبکہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم ممنوع ہے۔
یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں کے حوالے سے کہا تھا خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کانتیجہ ہے، ہرسیزفائرکی خلاف ورزی کا مؤثرجواب دیا جارہا ہے اور دیا جائے گا اور ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C