بھارت کا حملہ، پاکستان کی مزاحمت: 24 حملے، 10 ہلاکتیں، 5 طیارے اور 3 ڈرون تباہ
👁️ 162 بار دیکھا گیا
بھارت کا حملہ، پاکستان کی مزاحمت: 24 حملے، 10 ہلاکتیں، 5 طیارے اور 3 ڈرون تباہ
اسلام آباد نئی دہلی (ڈیلی اردو رپورٹ) بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں مبینہ طور پر ’آپریشن سندور‘ کے تحت کئی فضائی حملے کیے ہیں۔ بھارت کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائیاں ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں‘ کے خلاف کی گئیں، تاہم پاکستانی حکام کے مطابق ان حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ عام شہری ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ دو افراد لاپتہ ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے چھ مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 24 حملے کیے جن میں مختلف قسم کا اسلحہ استعمال کیا گیا۔ ان کے مطابق حملے پنجاب کے علاقوں احمدپور شرقیہ، مریدکے، سیالکوٹ، شکرگڑھ اور آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی اور مظفرآباد میں کیے گئے۔
احمد پور شرقیہ: پانچ شہری ہلاک، مسجد نشانہ بنی
ضلع بہاولپور کے تاریخی قصبے احمد پور شرقیہ میں بھارت کے چار حملے مسجد سبحان اور اس کے اردگرد کی آبادی پر کیے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ان حملوں میں تین سالہ بچی، دو خواتین اور دو مرد ہلاک جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے مرکز کی موجودگی کی اطلاعات بھی ماضی میں سامنے آتی رہی ہیں۔
مریدکے: مسجد اور کوارٹرز پر حملے، ایک ہلاکت
ضلع شیخوپورہ کے شہر مریدکے میں بھارتی حملے مسجد اُم القرا اور اس سے منسلک کوارٹرز پر کیے گئے۔ فوج کے مطابق ان حملوں میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ یہاں جماعت الدعوۃ کے مرکز ’دعوۃ و الارشاد‘ کی موجودگی بھی ماضی میں رپورٹ ہوتی رہی ہے۔
مظفرآباد: مسجد بلال پر حملے، نقل مکانی شروع
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے شوائی نالہ میں واقع مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جہاں سات حملے کیے گئے۔ ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔ علاقے کی رہائشی آبادی میں خوف و ہراس کے باعث نقل مکانی شروع ہو گئی ہے اور سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔
کوٹلی: دو نوجوان ہلاک، دو خواتین زخمی
آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ فوج کے مطابق اس حملے میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ نوجوان ہلاک جبکہ دو خواتین زخمی ہوئیں۔
سیالکوٹ: گاؤں کوٹلی لوہاراں پر حملہ
ضلع سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک گاؤں کوٹلی لوہاراں پر دو گولے داغے گئے، جن میں سے ایک پھٹ نہیں سکا۔ فوجی حکام کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شکرگڑھ: ڈسپنسری کو نقصان
نارووال کی تحصیل شکرگڑھ پر بھی دو گولے داغے گئے جن سے ایک ڈسپنسری کو معمولی نقصان پہنچا۔ شکرگڑھ کی سرحد بھارت کے گورداسپور اور جموں سے جڑی ہوئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارتی فضائی حملوں کے جواب میں پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ متعدد یو اے ویز (ڈرونز) کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے دو بھارتی چیک پوسٹس کو تباہ کیا ہے اور چند بھارتی فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سات مقامات کو نشانہ بنایا، اور یہ تاثر دیا گیا کہ یہ مقامات مبینہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا: “میں نے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو مدعو کیا ہے کہ وہ ان مقامات پر خود آ کر جائزہ لیں کہ یہاں کون سی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ یہ صرف جھوٹا بھارتی پروپیگنڈا ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹائی جا سکے۔”
پاکستان کا جوابی ردعمل: پانچ بھارتی طیارے اور تین ڈرون مار گرایا
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ پاکستان نے ان حملوں کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے اور تین ڈرون مار گرایا ہے۔
بھارت کی وضاحت
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا اور عام شہریوں یا فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا۔ تاہم حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C