بھارت کا سرحد پار کارروائی اور لاشیں تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے: ترجمان پاک فوج
👁️ 165 بار دیکھا گیا
بھارت کا سرحد پار کارروائی اور لاشیں تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کر کے کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام مسترد کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل او سی پار کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے۔
Indian allegations of cross LOC action by Pakistan and possession of bodies are mere propaganda. Such blatant lies / staged dramas are Indian disinformation manoeuvre to divert world attention from increased atrocities by Indian Occupation Forces inside IOJ&K.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 3, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس طرح کے جھوٹ اور ڈرامے دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی چالیں ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات وادی نیلم میں معصوم شہریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا۔
بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر بارود سے نشانہ بنا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلسٹر بموں کا استعمال کر کے بھارتی فوج جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے تمام بین الاقوامی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بھارت کے مکروہ چہرے اور اخلاقی اقدار کو بے نقاب کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C