بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں جھڑپ، 3 فوجی ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں جھڑپ، 3 فوجی ہلاک
سرینگر (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔
#ChinarCorps Cdr & all ranks paid homage to Hav Babulal Haritwal, Sigmn Vala Mahipalsinh Pravinsinh & Rfn Waseem Sarwar who made the supreme sacrifice in the line of duty in Op Halan, #Kulgam in a firefight with terrorists on 04 Aug 23.
Our deepest condolences to the bereaved… pic.twitter.com/EqHHEE2xIs
— Chinar Corps???? – Indian Army (@ChinarcorpsIA) August 6, 2023
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق جنوبی وادی ہالان کے جنگلات میں کشمیری جنگجوؤں کی تلاش میں فوج گشت کر رہی تھی کہ جمعہ کی رات گئے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
#ChinarCorps Commander & all ranks pay homage to Hav Babulal Haritwal, Sigmn Vala Mahipalsinh Pravinsinh & Rfn Waseem Sarwar who made the supreme sacrifice in the line of duty in Operation Halan, #Kulgam in a firefight with #terrorists on Aug 4, on Sunday. @ChinarcorpsIA… pic.twitter.com/i0ii4kFbFV
— Rising Kashmir (@RisingKashmir) August 6, 2023
پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تینوں زخمی اہلکار بعد میں دم توڑ گئے، کشمیری جنگجوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔
#KulgamEncounterUpdate: Three (03) jawans got injured in the #encounter. They are being evacuated to hospital for treatment. Search in the area intensifies. Further details shall follow.@JmuKmrPolice https://t.co/Wq0ND6GSZr
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) August 4, 2023
اگست 2019 کے بعد سے کشمیریوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جب وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مسلم اکثریتی خطے کی محدود خود مختاری کو ختم کر دیا تھا۔
حکومت کی اس توقع کے برعکس کہ یہ اقدام جنگ زدہ خطے میں امن اور ترقی کو یقینی بنائے گا، گزشتہ 4 برسوں کے دوران تقریباً 900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 144 اہلکار بھی شامل ہیں۔
سال کے آغاز سے اب تک کم از کم 63 افراد مارے جاچکے ہیں جن میں 9 عام شہری، 16 سرکاری اہلکار اور 38 کشمیری جنگجو شامل ہیں۔
نوجوانوں کی جانب سے ان کشمیری گروپوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جو کئی دہائیوں سے خطے کی آزادی یا اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس کے لیے لڑ رہے ہیں۔
بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت میں یہ معاملہ اس وقت زیر غور ہے کہ کیا نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے وادی کشمیر کی آئینی طور پر دی گئی نیم خودمختارانہ حیثیت کو معطل کرنے کا اقدام قانونی طور پر کام کیا۔
بھارتی حکومت کے اس اقدام کے بعد سے متنازع علاقے میں شہری آزادیوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے، احتجاج پر پابندیاں ہیں اور صحافیوں کی جانب سے سرکاری طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت ہیں۔
مقامی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کئی رہنماؤں کو راتوں رات حراست میں لے لیا گیا جب کہ حکام نے انہیں 2019 کے فیصلے کے 4 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس کے خلاف احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر حراست میں لیے گئے پارٹی عہدیدار کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رائے عامہ کو دھوکا دینے کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے سری نگر کے تجارتی اضلاع کے آس پاس سیکڑوں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
یکجہتی کے اظہار کے لیے مظاہروں کے دوران سری نگر میں شہر کی دکانیں اکثر بند رہتی ہیں، لیکن شہر کے دکانداروں کی نمائندگی کرنے والی تجارتی انجمنوں کے 2 ارکان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے دکانداروں کو زبانی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ دن بھر دکانیں کھلی رکھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 422 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 398 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C