بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کا فیصلہ سنا دیا، ملزمان بری، پاکستان کی شدید مذمت
👁️ 294 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کا فیصلہ سنا دیا، ملزمان بری، پاکستان کی شدید مذمت
نئی دہلی/ اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسریس کے مرکزی ملزمان کو رہا کر دیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے فیصلہ کی شدت الفاظ میں مذمت کی گئی.
تفصیلات کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم سوامی اسیم آنند اور دیگر ملزمان لوکیش شرما، سندیپ ڈانگے اور رما چندر کلسانگرا کو ہریانہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رہا کر دیا.
اسیم آنند کا کا تعلق ایک شدت پند تنظیم ابیھنو بھارت سے ہے، سوامی اسیم آنندپر مکہ مسجداور اجمیردرگاہ سمیت دیگرکارروائیوں کا بھی الزام تھا۔
سمجھوتہ ایکسپریس میں فروری2007 میں بم دھماکہ ہوا تھا، دھماکے کے بعد دو بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی، اس دھماکے میں68 افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔
سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں 300 گواہ تھے، جب کہ 3سال میں سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے درجنوں گواہ منحرف ہوئے۔
#SamjhautaBlast case | "The NIA Special Court has concluded that the investigating agency has failed to prove the conspiracy charge and ruled that accused deserve a benefit of doubt," NIA Counsel RK Handa said. pic.twitter.com/nlmZuCb6sy
— The Indian Express (@IndianExpress) March 20, 2019
فیصلہ کچھ روز کے لیے موخر کر دیا گیا تھااس کیس کا فیصلہ کچھ روز کے لیے موخر کر دیا گیا تھا، یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ شاید لواحقین کو انصاف ملے جائے، البتہ اب مرکزی ملزمان کی رہائی کی خبریں آرہی ہیں.
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو چھوڑنا انتہائی قابل مذمت ہے.
دفترخارجہ نے کہا کہ دہشت گرد واقعے میں شہید ہونے والے 42 پاکستانیوں کے اہل خانہ کو کیا جواب دیا جائے گا.
ترجمان دفترخارجہ ملزمان کوچھوڑنا بھارت کا انتہائی قدم ہے، تفصیلات اکٹھی کررہےہیں جلد باقاعدہ بیان جاری کیا جائے گا.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C