3 ماہ میں ایک ہیلی کاپٹر سمیت 8 بھارتی جنگی جہاز گر کر تباہ، 4 پائلٹ ہلاک
👁️ 200 بار دیکھا گیا
3 ماہ میں ایک ہیلی کاپٹر سمیت 8 بھارتی جنگی جہاز گر کر تباہ، 4 پائلٹ ہلاک
اسلام آباد (رپورٹ: شبیر حسین طوری) بھارتی فضائیہ کا مگ 27 طیارہ راجستھان کے علاقے سروہی میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ایک پائلٹ والا طیارہ مگ 27 یو پی جی نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ایئر بیس سے معمول کے مطابق اڑان بھری اور کچھ ہی دیربعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
India Air Force: Today morning at around 1145h a MiG-27 UPG aircraft which got airborne from Utarlai Air Force base experienced engine problems leading to a crash about 120 km south of Jodhpur. Pilot ejected safely. Preliminary reports indicate no loss of property/life on ground.
— ANI (@ANI) March 31, 2019
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر سمیت 8 طیارے حادثات کی نذر ہوچکے ہیں
28 جنوری کو بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارہ ” جیگوار “ نے گورکھ پور سے معمول کی پرواز بھری تاہم اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹ نے خود کو جہاز سے ایجیکٹ کر لیا اور طیارہ اتر پردیش کے شہر کوشن نگر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یکم فروری کو بھارت کے شہر بنگلورو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 بنگلورو کے ایچ اے ایل ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہوا اور حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
19 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔
27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو نشانہ بنایا تھا جس میں سے مگ 21جنگی طیارہ تباہ ہو کر آزاد کشمیر میں گرا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو شہریوں نے پکڑ کر پاکستان کے سیکیورٹی فورسز کے حوالہ کردیا جبکہ دوسرا جنگی جہاز مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا۔
27 فروری کو بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہہ حادثے مقبوضہ کشمیر کے مرکز سری نگر کے علاقے بڈگام میں پیش آیا تھا۔ حادثے میں ایک پائلٹ اور ایک عام شہری سمیت 7 بھارتی افسران ہلاک ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی فوج نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو پاکستان ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر پر متعدد میزائل داغے گئے۔ ہیلی کاپٹر کو اسرائیلی میزائلز سے تباہ کیا گیا۔
https://twitter.com/KashmirIntel/status/1112311532438773761?s=19
8 مارچ کو بھارت کا جنگی طیارے مگ 21 نے راجھستان میں واقع ایئر بیس سے معمول کے مشن پر اڑان بھری اور کچھ ہی دیر بعد ایک پرندہ جہاز سے ٹکرایا جس کے باعث وہ تباہ ہوگیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2874 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C