بھارتی کشمیر میں عسکریت پسندوں کا بس پر حملہ، 10 ہندو یاتری ہلاک، 33 زخمی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں عسکریت پسندوں کا بس پر حملہ، 10 ہندو یاتری ہلاک، 33 زخمی
سرینگر (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے جموں میں ہندو زائرین پر ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم نو افراد مارے گئے ہیں۔ ہندو اکثریتی ڈسٹرکٹ ریاسی کے علاقے میں رونما ہونے والے اس واقعے میں تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
https://x.com/AdityaRajKaul/status/1799823744392970633?t=nRtxeYZCjKkQKv2jBj0JEQ&s=19
جموں کے حکام نے بتایا ہے کہ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس بس پر فائرنگ کی گئی تو بس ڈرائیوار کنٹرول کھو بیٹھا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ گولیاں لگنے سے بھی ہلاک ہوئے جبکہ زیادہ تر بس کے کھائی میں گرنے کی وجہ سے مارے گئے۔ کچھ ذرائع کے مطابق اس واقعے میں دس افراد ہلاک جبکہ تینتیس زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق شیو کھوڑی مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد عقیدت مند ایک بس میں سوار ہو کر ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے جا رہے تھے کہ کٹرہ میں ایک جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں نے اس بس پرفائرنگ شروع کردی۔
حملہ اسی دن ہوا جب مودی نے حلف اٹھایا
جموں میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے، جب ہندو قوم پرست رہنما نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔ مودی کے دوسری مدت اقتدار میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کشمیری مسلمانوں میں غم و غصہ ابھی برقرار ہے۔
پولیس نے اس حملے کی ذمہ داری مسلم جنگجوؤں پر عائد کی، جو کشمیر میں بھارتی حکمرانی کے خلاف بغاوت کیے ہوئے ہیں۔ تاہم اتوار کو رونما ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
کشمیر میں باغی گروہ سن 1989 سے آزادی کی مسلح جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے زیادہ تر مسلمان ان باغی گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ چاہتے کہ کہ پاکستان اور بھارت کے مابین منقسم کشمیر کا خطہ ایک ہو جائے۔ وہ اس علاقے کا پاکستان کے ساتھ الحاق یا پھر آزاد ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔
نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے تشدد کے ایسے واقعات دراصل ‘پاکستانی سپانسرڈ دہشت گردی‘ کا نتیجہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8981 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4858 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3601 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2586 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2335 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C