06/April/2019

بی آر ٹی کی ٹرائل بس نے خاتون کو کچل دیا، خاتون جاں بحق، ملزم فرار، مقدمہ درج

👁️ 159 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بی آر ٹی کی ٹرائل بس نے خاتون کو کچل دیا، خاتون جاں بحق، ملزم فرار، مقدمہ درج

بی آر ٹی کی ٹرائل بس نے خاتون کو کچل دیا، خاتون جاں بحق، ملزم فرار، مقدمہ درج

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور میں فیز تھری چوک کے قریب بی آرٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں بی آر ٹی بس آزمائشی بنیادوں پر چلائی جارہی تھی کہ اس دوران خاتون جنگلا عبور کرکے ٹریک پر آگئی اور جان لیوا حادثے کا شکار ہوگئی۔

بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی خاتون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ لبنی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے میٹرو بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں ۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C