بیروت اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 78 بار دیکھا گیا
بیروت اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی
بیروت + غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) لبنانی سکیورٹی فورسز سے واقف ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے ایف پی کو بتایا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس عہدیدار نے اس کمانڈر کا نام نہ بتایا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ کمانڈر اسی عمارت میں موجود تھے، جہاں حملہ کیا گیا۔ گزشتہ رات اس آٹھ منزلہ بلڈنگ پر میزائل داغے گئے تھے، جن کے نتیجے میں کم ازکم گیارہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس تباہی میں کم ازکم تریسٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
دریں اثنا اسرائیلی براڈ کاسٹر کے اے این اینڈ سکائی نیوز عربیہ نے بتایا ہے کہ اس تازہ کارروائی میں حزب اللہ کے عسکری کارروائیوں کے سربراہ محمد حیدر کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا اس فضائی حملے میں یہ کمانڈر بھی ہلاک ہوئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پانچ میزائل داغے، جن کی وجہ سے آٹھ منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جبکہ اس کے آس پاس واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فورسز نے وسطیٰ بیروت میں یہ چوتھا حملہ کیا ہے۔ گزشتہ حملوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور اسرائیلی دفاعی افواج کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں حزب اللہ کا کنٹرول ہے۔
غزہ میں بھی اسرائیلی کارروائی جاری
حزب اللہ کے عسکریت پسند غزہ میں مسلح تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے فلسطینی تحریک حماس کی حمایت میں اسرائیل میں سرحد پار پر راکٹ فائر کر رہے ہیں۔
یہ تنازعہ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوا تھا، جب حماس کی زیر قیادت عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس میں 1200 افراد ہلاک اور 250 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
غزہ کے اندر تقریباً 100 یرغمالی اب بھی موجود ہیں، حالانکہ اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ تمام یرغمالیوں میں سے ایک تہائی ہلاک ہو چکے ہیں۔ باقی یرغمالیوں میں سے زیادہ تر کوگزشتہ سال فائر بندی کے دوران رہا کر دیا گیا تھا۔
غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد چوالیس ہزار 176 ہو چکی ہے۔
حماس کی وزارت صحت کے اعداد و شمارعام شہریوں اور جنگجوؤں کے درمیان فرق نہیں کرتے لیکن محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کم از کم 17 ہزار سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے تاہم اس تناظر میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3585 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C