بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
👁️ 294 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
بیروت (ڈیلی اردو رپورٹ) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ پر اتوار کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق اپنے 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق علی موسی دقدوق حزب اللہ کے اہم کمانڈروں میں شمار ہوتے تھے اور اسرائیل کے خلاف مختلف عسکری کارروائیوں میں مبینہ طور پر مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2007 میں پانچ امریکی فوجیوں کے اغوا اور ہلاکت کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔
دوسری جانب لبنان کے سول ڈیفنس ادارے نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد ملبے تلے سے کم از کم تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے این این اے کے مطابق حملے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد رہائشی عمارتوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد بھی موجود ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ضاحیہ میں حملہ حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جبکہ اس واقعے کے بعد لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7533 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C