بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
👁️ 175 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
تہران (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی/اے پی) ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ جاری امن مذاکرات پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
قالیباف نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا،’’ضاحیہ پر جارحیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ یا تو اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کی خواہش نہیں رکھتا یا پھر اس کی صلاحیت نہیں رکھتا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا،’’اگر آپ کے پاس اپنے وعدے پورے کرنے کی نہ خواہش ہے اور نہ صلاحیت، تو پھر اس راستے پر مزید آگے بڑھنے کی بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔‘‘
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، امریکہ، پاکستان سمیت متعدد ممالک امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی کوشش میں ہیں۔ چند گھنٹے قبل اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ کے مبینہ اہداف پر فضائی حملے کیے تھے۔
اسرائیلی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے مبینہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔
ایران اور امریکہ کے درمیان زیر بحث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بارے میں گزشتہ دو دنوں سے مثبت اشارے سامنے آ رہے تھے اور پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ معاہدہ 24 گھنٹوں کے اندر طے پا سکتا ہے۔
تاہم قالیباف کے حالیہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملوں نے مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 357 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8954 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2910 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2559 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2315 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C