تاجکستان اور افغانستان سرحد پر فوج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی
👁️ 75 بار دیکھا گیا
تاجکستان اور افغانستان سرحد پر فوج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی
ماسکو (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) روس کا کہنا ہے کہ تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ادھر امریکا نے ان افغان فوجیوں کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جو فرار ہو کر تاجکستان چلے گئے تھے۔
روسی وزارت خارجہ نے اپنے پاس ایسی معلومات ہونے کا دعویٰ کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ افغانستان اور تاجکستان دونوں ہی اپنی مشترکہ سرحد پر بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں میں بعض امور پر شدید اختلافات ہیں جس سے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیکسی زیتسوف کا کہنا تھا، ”ہم دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کے پس منظر میں تاجک افغان تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو گہری تشویش کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ مشترکہ سرحد پر دونوں طرف سے مسلح افواج کی تعیناتی سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے انہیں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق، ”افغان صوبے تخار (شمالی افغانستان) کی سرحد پر ہی اسپیشل فورسز یونٹ کے ہزاروں مسلح فوجی تعینات کیے جا چکے ہیں۔” روس نے اس کشیدگی کو فوراً ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ ماسکو نے کابل اور دوشانبے دونوں سے ہی موجودہ کشیدہ صورت حال میں کمی کے لیے ایک باہمی قابل قبول حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ حال ہی میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے طالبان پر انسانی حقوق کو پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
طالبان نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تاجک صدر کے تمام الزامات کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ انہیں افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔ گزشتہ روز ہی امام علی رحمان کی موجود گی میں تاجک فوج نے سرحدی علاقوں میں مشقیں کی ہیں۔ طاقت کے مظاہرے کے اسی مقصد سے ایک روز قبل بھی ایک اور افغان سرحد پر فوجی مشقیں کی گئی تھیں۔
تاجکستان میں روس کا اپنا ایک فوجی اڈہ ہے اور اسے یہ تشویش لاحق ہے کہ علاقے میں موجود عسکریت پسند یا پھر منشیات کے اسمگلر کہیں اس
غیر مستحکم صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا لیں۔ رواں برس روس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تاجکستان سے ملنے والی تقریباً ایک تہائی افغان سرحد کا کنٹرول طالبان کے پاس ہے۔
ایک ایسے وقت جب بیس برس کی جنگ کے بعد امریکا اور مغربی ممالک کی فوجیں واپس چلی گئیں اور طالبان نے بھی افغانستان پر اتنی تیزی سے اپنا کنٹرول حاصل کر لیا تو، صورت حال کے پیش نظر روس نے حال ہی میں اس سرحدی علاقے میں تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ فوجی آپریشن بھی انجام دیا۔
دریں اثنا امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ان افغان فوجیوں اور پائلٹ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جنہیں امریکا نے تربیت دی تھی تاہم طالبان کے حملوں کے خوف سے وہ لڑائی کے دوران ہی تاجکستان یا پھر ازبکستان فرار ہو گئے تھے۔
امریکی وزیر دفاع کے مطابق فرار ہونے والے افغان پائلٹ اپنے ساتھ درجنوں جنگی طیارے تاجکستان اور ازبکستان لے گئے تھے اور جو ان میں سے واپس آئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8910 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3528 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2280 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C