تحریکِ اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور داماد پراسرار طور پر لاپتہ
👁️ 90 بار دیکھا گیا
تحریکِ اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور داماد پراسرار طور پر لاپتہ
کراچی (ویب ڈیسک ) تحریکِ اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جامع مسجد بیت الحمد کے امام و خطیب مولانا محمد شریف حصاروی اور ان کے داماد متین مبینہ پولیس حراست میں لیے جانے کے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔
مولانا محمد شریف حصاروی کے داماد عبدالباسط کے مطابق متعدد پولیس موبائلز میں سوار باوردی اہلکار اور 3 کاروں میں سادہ لباس افراد 5 دسمبر کو علی الصباح نمازِ فجر سے قبل کورنگی نمبر 3 سیکٹر 2/ 34 میں واقع مرکزی جامع مسجد بیت الحمد اہل حدیث کے باہر آئے اور نمازِ فجر کی تیاری میں مصروف امام و خطیب محمد شریف ہزاروی اور ان کے داماد متین کو کچھ معلومات لینے کے حوالے سے باہر بلوایا۔
یہ اہلکار دونوں افراد کو سرکاری گاڑیوں میں بٹھا کر ساتھ لے گئے، جب ان اہلکاروں کو مسجد میں بیٹھ کر معلومات لینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فکر نہ کریں، انہیں واپس پہنچا جائیں گے۔
عبدالباسط کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس روز دوپہر تک اپنے سسر کی واپسی کا انتظار کیا مگر جب وہ واپس نہیں آئے تو انہوں نے کورنگی تھانے میں اس واقعے کی اطلاع دی۔
عبدالباسط کے مطابق کورنگی پولیس نے لاعلمی ظاہر کی جس پر انہوں نے تھانے میں درخواست دے دی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق انہوں نے آئی جی سندھ سمیت متعلقہ پولیس افسران کے پاس درخواستیں جمع کرائی ہیں، دیگر اداروں سے بھی معلومات کی ہیں مگر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مولانا شریف حصاروی اور داماد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ نے اس بارے میں استفسار پر لاعلمی ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C