تحفظ بنیاد اسلام بل دستور پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کے برخلاف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
👁️ 194 بار دیکھا گیا
تحفظ بنیاد اسلام بل دستور پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کے برخلاف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی موجودگی میں کسی دوسرے بل کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والے تحفظ بنیاد اسلام بل اپنے مسلکی نظریات کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش ہے۔یہ بل دستور پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق سے قطعی مطابقت نہیں رکھتا، ملت تشیع اسے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل قائد و اقبال پر کفر کا فتوی لگایا گیا آج انہی تکفیری قوتیں کے پیروکار پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ وطن عزیز پہلے ہی ان گنت مسائل سے دوچار ہے۔ اس مزید مسائل میں الجھا کر ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ”پیام پاکستان” عنوان سے دستاویز تیار کی گئی جو نفرتوں کے خاتمے،عقیدے کے تحفظ اور باہمی احترام کے لیے ایک بہترین چارٹرتھا۔ تمام مکاتب فکر کے علما کی اسے مکمل تائید حاصل تھی۔ملک میں رواداری اور اخوت کے فروغ کے لیے ایسی دستاویزات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی پر اپنی سوچ مسلط کر کے اس کا عقیدہ نہیں بدلا جا سکتا۔پاکستان کا قیام شیعہ سنی اتحاد کا نتیجہ ہے۔ہم مدتوں سے مشترکات پر باہم رہ کر اختلافات کو نظر انداز کرتے آئے ہیں۔ یہی روش پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔ جو قوتیں نظریاتی اختلاف کو دشمنی میں بدلنا چاہتی ہیں وہ شدت پسند ہیں۔ اسی شدت پسندی نے گزشتہ تین دہائیوں میں ارض پاک کو ستر ہزار سے زائد لاشوں کا تحفہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرنے سے پہلے شیعہ علما اور سنی مشائخ کرام سے مشاورت نہیں کی گئی۔پاکستان میں کسی بھی ایسے بل کا قانونی و اخلاقی جواز موجود نہیں جس سے کسی مسلک کے بنیادی نظریات نشانہ بنتے ہوں۔ ہم تکفیر و توہین کے خلاف ہیں۔ اس ملک میں بسنے والے ہر شخص کو اپنے عقیدے میں مطابق آزادنہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے۔ مذکورہ بل ملت تشیع کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش ہے اور یہ ایسے موقع پر پیش کیا گیا جب محرم الحرام کے ایام قریب ہیں۔
انہوں نے کہا مسلکی مسائل تمام مکاتب فکر کے علما کے مل بیٹھ کر گفت و شنید کرنے سے حل ہوتے آئے ہیں۔اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک بااختیار ادارہ بھی موجود ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والا بل اس ملک میں بے چینی پھیلانے کی سازش ہے۔ جس کا مقصد مقدسات کے تحفظ کی بجائے تشیع کے بنیادی عقیدے پر ضرب لگانا ہے۔اگر اس بل کو قانون کا حصہ بنایا گیا تو ہم اس کے خلاف ہر طرح کا قانونی و آئینی حق استعمال کریں گے۔
پریس کانفرنس میں علامہ حسنین گردیزی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ عقیل، علامہ اختر عباس، علامہ محمد اقبال بہشتی، علامہ محمد حسین شیرازی، علامہ علی اکبر کاظمی، علامہ ظہیر الحسن کربلائی، علامہ ضیغم عباس، ملک اقرار حسین، نثار فیضی سمیت دیگر نامور شخصیات بھی شریک تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C