ترکی میں انسانی حقوق کے گرفتار شدگان کارکنوں پر دہشتگردی کا الزام ختم کیا جائے، اقوام متحدہ
👁️ 46 بار دیکھا گیا
ترکی میں انسانی حقوق کے گرفتار شدگان کارکنوں پر دہشتگردی کا الزام ختم کیا جائے، اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی اردو/آن لائن) انسانی حقوق کے دفاع سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی خاتون نمائندہ میری لولر نے “ترکی میں انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے 11 افراد پر دہشت گردی کا الزام عائد کیے جانے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے”۔
انہوں نے انقرہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے گرفتار شدگان کارکنوں پر سے دہشت گردی کا الزام ختم کیا جائے۔انسانی حقوق کے میدان میں مذکورہ نمایاں کارکنان کے خلاف جمعے کے روز عدالتی کارروائی ہو رہی ہے۔ ان افراد کو 3 برس قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کارکنان پر دہشت گردی کا الزام ہے۔
اس الزام کے بارے میں “ایمنیسٹی انٹرنیشنل” کا کہنا ہے کہ یہ قطعا بے بنیاد ہے۔ ملزمان میں ترکی میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے دو سابق ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ تمام ملزمان کو جیل کی سزا کا سامنا ہے جس کی مدت 15 برس تک ہو سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی خاتون نمائندہ میری لولر کے بیان کے مطابق ان کارکنان کی گرفتاری کے تین برس بعد بھی الزامات کی حمایت میں جمع کیے گئے شواہد سے یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ مذکورہ افراد کی سرگرمیاں دہشت گردی کی سطح تک کیسے پہنچ گئیں۔
ملزمان کو “استنبول 10” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ترکی کی پولیس نے جولائی 2017 میں انسانی حقوق کے ایک ورک شاپ کے دوران چھاپا مار کر ان افراد کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں ترکی کے پراسیکیوٹر جنرل نے انسانی حقوق کے ان مدافعین کا ناتا مختلف دہشت گرد تنظیموں سے جوڑ دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8878 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4670 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1940 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C