ترکی میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں چھ افراد گرفتار
👁️ 295 بار دیکھا گیا
ترکی میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں چھ افراد گرفتار
استنبول (ڈیلی اردو) ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ترک حکام نے بدھ کو ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک ایرانی شہری سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں ترکی کی قومی خفیہ ایجنسی اور انسدادِ دہشت گردی پولیس کی جانب سے پانچ صوبوں میں کیے گئے مربوط آپریشنز کے بعد عمل میں آئیں۔
شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزمان کے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ارکان سے رابطے تھے اور وہ ترکی میں فوجی اڈوں اور دیگر حساس مقامات سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہے تھے۔ انادولو کے مطابق انہوں نے جنوبی ترکی میں نیٹو کے انجرلیک ایئر بیس کی نگرانی بھی کی۔
تمام چھ افراد کو استنبول میں ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے سیاسی اور فوجی جاسوسی کے الزامات کے تحت انہیں عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ انقرہ میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں، جب ایران پر ممکنہ امریکی فوجی حملے کے خدشات کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ترک حکام نے ہمسایہ ملک ایران میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے اور مہاجرین کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C