ترکیہ: استنبول میں عدالت کے باہر پولیس چوکی پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی، 2 حملہ آور ہلاک
👁️ 150 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں عدالت کے باہر پولیس چوکی پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی، 2 حملہ آور ہلاک
انقرہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ترکیہ کی بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم کے شدت پسندوں نے استنبول کی عدالت کے باہر پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے بتایا کہ حملہ آور بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم انقلابی پیپلز لبریشن پارٹی فرنٹ کے ارکان تھے جہاں یہ تنظیم 1980 کی دہائی کے بعد سے ترکیہ میں وقتاً فوقتاً حملے کرتی رہی ہے۔
تاہم وزیر داخلہ کے دعوے کے برعکس مذکورہ تنظیم نے اب تک حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں حملہ آور مارے جا چکے ہیں لیکن اس حملے میں تین پولیس اہلکاروں اور تین شہریوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔
وزیر انصاف یلمیز تنک نے کہا کہ جانباز پولیس افسران نے اس حملے کو ناکام بنا دیا اور پراسیکیوٹر نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت عدالت کے داخلی دروازوں کو بند کردیا ہے۔
پاکستان نے استنبول میں کورٹ ہاؤس کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہم ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C