ترکیہ: روس، یوکرین کے مابین مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
👁️ 238 بار دیکھا گیا
ترکیہ: روس، یوکرین کے مابین مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
استنبول (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) دونوں فریقین کے مابین استنبول میں یہ مذاکرات یوکرین کی جانب سے روسی ائیر بیسز پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کے ایک دن بعد منعقد کیے گئے۔
ترکی کے شہر استنبول سے موصولہ خبر رساں اداروں کی اطلاعات کے مطابق آج دو مئی بروز پیر کو ہونے والے مذاکرات میں روس اور یوکرین نے مزید قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں روسی مذاکرات کاروں نے ایک تفصیلی میمورنڈم اپنے یوکرینی ہم منصبوں کے حوالے کیا، جس میں مکمل جنگ بندی کے لیے ماسکو کی شرائط کا خاکہ پیش کیا گیا۔ یہ بات کریملن کے معاون اور روسی وفد کی قیادت کرنے والے ولادیمیر میڈنسکی نے بتائی۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہا ہے کہ روس نے یقینی طور پر دو سے تین دن کی جنگ بندی کی تجویز دی تھی۔
قبل ازاں کییف کے ایک مذاکرات کار سرگئی کیسلیٹسیا نے دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا،”روسی فریق غیر مشروط جنگ بندی کی تحریک کو مسلسل مسترد کر رہے ہیں۔ ‘‘
دریں اثناء یوکرین نے پیر کو ہونے والے ان مذاکرات کو جون کے اواخر سے پہلے منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ استنبول مذاکرات کے دوران فریقین نے اپنے اپنے ”امن روڈ میپ‘‘ کی دستاویز کا تبادلہ کیا۔ اس موقع یوکرینی وزیر دفاع رستم عمیروف نے بات چیت کے بعد کہا، ”ہم روسی فریق کو اس ماہ کے آخر تک 20 اور 30 جون کے درمیان ایک میٹنگ منعقد کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وفود کو یوکرینی اور روسی صدور وولودیمیر زیلینسکی اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات پر اتفاق کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ یہ مذاکرات 2022 ء کے موسم بہار کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان پہلا براہ راست رابطہ ہے اورچیران پیلس کیمپنسکی ہوٹل استنبول میں ہورہے ہیں، جو ایک فائیو اسٹار لگژری امپیریل پیلس ہوٹل ہے۔ روس اور یوکرین کے علاوہ اس میٹنگ میں ترکی کا وفد بھی موجود ہے، جو ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔
مذاکرات ایک نازک وقت میں
روس اور یوکرین کے مابین یہ مذاکرات دراصل گذشتہ شب یوکرین کی جانب سے روسی ائیر بیسز پر کیے جانے والے حملوں کے ایک دن بعد ہور رہے ہیں۔ ترکی میں براہ راست بات چیت کا دوسرا دور یوکرین اور روس دونوں کی جانب سے تیز رفتار حملوں کے درمیان ہوا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی ایئربیسز پر ڈرون حملوں میں اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔
استنبول سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان مذاکرات سے قبل متحارب فریقین نے اپنے مطالبات کا خاکہ پیش کیا، لڑائی کے خاتمے کی تحریری تجاویز پیش کی گئیں ، لیکن روس اور یوکرین کا موقف ایک دوسرے سے بہت مختلف ہونے کے سبب اختلاف برقرار ہیں۔
یوکرین ، جو تین سال سے زائد عرصے سے روس کے ایک مکمل قبضے کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے، امریکی تجاویز پر مبنی مطالبات سامنے لا رہا ہے۔ کییف کا مطالبہ ہے کہ امن کے نقطہ آغاز کے طور پر 30 روزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی سطح پرنگرانی کی جائے۔
ترک ذرائع کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونے والے اجلاس کی صدارت ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کی اور ترک انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار بھی اجلاس میں موجود تھے۔
وفد کے ذرائع کا کہنا تھا کہ یوکرین ”امن کی جانب بڑے قدم‘‘ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ استنبول میں کییف کے وفد کے ایک ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یوکرین استنبول میں روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں امن کی جانب اہم پیش رفت کے لیے تیار ہے۔ اس زرائع کا کہنا تھا،”یوکرین کا وفد ایک واضح ایجنڈے کے ساتھ استنبول آیا ہے اور امن کی طرف بڑے قدم اٹھانے کی تیاری کر رہا ہے۔‘‘ ذریعے نے مزید کہا کہ یوکرین کو اُمید ہے کہ روسی فریق ” اپنا سابقہ الٹی میٹم ایک مرتبہ پھر نہیں دہرائے گا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C