تقریباً دو لاکھ شامی مہاجرین واپس وطن جا چکے، اقوام متحدہ
👁️ 154 بار دیکھا گیا
تقریباً دو لاکھ شامی مہاجرین واپس وطن جا چکے، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ نے اس خطے کے دورے سے قبل کہا ہے کہ دسمبر کے اوائل میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے تقریباً دو لاکھ شامی مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرانڈی جلد ہی شام کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آٹھ دسمبر اور 16 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً 195,200 شامی مہاجرین واپس اپنے وطن پہنچ گئے۔
گرانڈی نے مزید کہا، ”میں جلد ہی شام اور اس کے پڑوسی ممالک کا دورہ کروں گا کیونکہ یو این ایچ سی آر واپس جانے والے مہاجرین کے لیے اپنی امداد بڑھا رہا ہے۔‘‘
عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے لاکھوں شامی مہاجرین لبنان سے نکل کر شام میں اپنے گھروں کو لوٹ گئے تھے۔
ترکی کی شام کے ساتھ تقریباً 900 کلومیٹر (560 میل) طویل سرحد ہے اور سن 2011 کے بعد سے وہاں تقریبا 30 لاکھ شامی مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔
مقامی ترک آبادی میں بڑھتے ہوئے شام مخالف جذبات کو کم کرنے کے لیے ترک حکام ان میں سے بہت سے پناہ گزینوں کی واپسی کی امید کر رہے ہیں۔ ترک حکام ہر پناہ گزین خاندان کے ایک فرد کو یکم جولائی 2025 تک اپنے ملک تین چکر لگانے کی اجازت دے رہے ہیں تاکہ وہ وہاں اپنی دوبارہ آبادکاری کی تیاری کر سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3400 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C