تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو ایٹمی جنگ میں دھکیل سکتا ہے: ترجمان پاک فوج
👁️ 126 بار دیکھا گیا
تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو ایٹمی جنگ میں دھکیل سکتا ہے: ترجمان پاک فوج
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور پاک کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف مکمل تیار ہیں، بھارت کی کسی بھی حرکت کا عوام کی مدد سے بھرپور جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود و دیگر کے ساتھ پریس بریفنگ دیتے ہوئے ،ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج ملک کو درپیش تمام خطرات سے نمٹنے کی ذمہ دار ہے اور ملکی دفاع کےلیے کسی بھی حدتک جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاک فوج پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف مکمل تیار ہیں اور بھارت کی کسی بھی حرکت کا عوام کی مدد سے بھرپور جواب دیں گے۔
پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف دنیا کی نظر میں ہے، جہاں مقبوضہ وادی میں ہر دروازے پر ایک فوجی کھڑا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دراندازی کے بھارتی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جتنی افواج وہاں موجود ہیں اور جتنے حلقوں میں ہیں اس صورت میں کسی کا سرحد پار کرنا اس کی ناکامی ہو گی، ایل او سی سے دراندازی کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفورنے اپنی پریس بریفنگ میں اس خدشے کا اظہار کیا کہ بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کارروائی کر سکتا ہے اگر بھارت نے کوئی کارروائی کی تو اسے بھرپور جواب ملے گا، ایل او سی پر ہماری فوج مستعد ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف مکمل تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں اور تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو ایٹمی جنگ میں دھکیل سکتا ہے، میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو پاکستان کی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ مقبوضہ وادی میں ابھی کرفیو ہے جیسے ہی نرمی ہو گی خدشہ ہے کہ وہاں مزید تشدد کیا جائے گا اس وقت مقبوضہ کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
اپنی پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جب کوئی قیادت سٹھیا جائے تو پانچ اگست جیسے فیصلے کرتی ہے، علی زیدی سمجھ دار افراد ایسی بات نہیں کہتے جیسی بھارتی وزیر نے کی، گذشتہ روز بھارتی وزیر کا بیان سب نے دیکھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C