تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں لڑائی ختم کروا سکتا ہوں، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 222 بار دیکھا گیا
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں لڑائی ختم کروا سکتا ہوں، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ لڑائی کو روکنے اور جولائی میں طے پانے والی جنگ بندی کو بچانے کے لیے ایک ٹیلی فون کال کریں گے۔
دوسری طرف تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے آج بدھ 10 دسمبر کو سرحد پر حملوں میں ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔
حکام کے مطابق لڑائی میں دونوں جانب کم از کم 10 فوجی اور شہری ہلاک جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثرہ علاقوں سے فرار ہو چکے ہیں، جہاں جنگی طیارے، ٹینک اور ڈرون کارروائیاں جاری ہیں۔
ان جنوب مشرقی ایشیائی پڑوسیوں نے پیر کو شروع ہونے والی جھڑپوں کے لیے ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے اور کئی مہینوں سے جاری کشیدگی کے سفارتی حل پر تاحال ان کے درمیان اختلاف موجود ہے۔
ٹرمپ کی مزید مداخلت کے امکان پر پوچھے جانے پر، تھائی حکومتی ترجمان نے کہا کہ اب تک ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے، جبکہ بینکاک کا مؤقف یہ ہے کہ مذاکرات کسی تیسرے فریق کو شروع نہیں کرنا چاہیے۔
حکومتی ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ’’اسے (بات چیت) ثالث کے ساتھ شروع نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا آغاز کمبوڈیا کے اپنے موقف کو تبدیل کرنے، تھائی لینڈ کو دھمکانا بند کرنے اور تھائی لینڈ کے ساتھ باقاعدہ طور پر مذاکرات کی درخواست کرنے سے ہونا چاہیے۔‘‘
کمبوڈیا کے حکومتی ترجمان پین بونا نے تاہم کہا کہ نوم پنہ کا مؤقف وہی ہے کہ وہ صرف امن چاہتا ہے اور اس نے صرف اپنے دفاع میں کارروائی کی ہے۔
یہ جوابات ٹرمپ کی جانب سے نئی جنوب مشرقی ایشیائی لڑائی کو روکنے کی پیشکش کے بعد سامنے آئے، جو انہوں نے پنسلوانیا میں ایک ریلی میں کی، جہاں انہوں نے ان جنگوں کا ذکر کیا جنہیں ان کے دعوے کے مطابق انہوں نے رکوانے میں مدد کی، جیسے کہ پاکستان اور بھارت، اور اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگیں۔
انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے یہ کہتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا، لیکن کمبوڈیا-تھائی لینڈ نامی یہ جنگ آج شروع ہوئی اور کل مجھے ایک فون کال کرنا پڑے گی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’یہ بات اور کون کہہ سکتا ہے کہ میں ایک فون کال کروں گا اور دو بہت طاقتور ممالک، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ کو روک دوں گا؟‘‘
منگل کو ایک انٹرویو میں، تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں دیکھتے، اور مزید کہا کہ صورتحال تیسرے فریق کی ثالثی کے لیے سازگار نہیں ہے۔
کمبوڈیا کے وزیر اعظم کے ایک اعلیٰ مشیر نے اسی دن روئٹرز کو بتایا کہ ان کا ملک ’’کسی بھی وقت بات چیت کے لیے تیار ہے۔‘‘
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان ان جھڑپوں کے سبب اب تک پانچ لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C