تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا کے انگکور مندروں کے قریب بمباری
👁️ 263 بار دیکھا گیا
تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا کے انگکور مندروں کے قریب بمباری
فنون پین/بینکاک (ڈیلی اردو) کمبوڈیا نے پیر کے روز تھائی لینڈ پر الزام عائد کیا کہ اس نے سرحدی تنازعے کے دوبارہ بھڑکنے کے دوران کمبوڈیائی حدود کے اندر حملے کرتے ہوئے سیئم ریپ صوبے پر بمباری کی، جہاں صدیوں پرانے انگکور مندر واقع ہیں۔ یہ کمبوڈیا کی سب سے بڑی سیاحتی کشش ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس تنازعے کے دوران تھائی فوج نے اس صوبے کو نشانہ بنایا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعے کی جڑیں نوآبادیاتی دور سے جڑی ہیں۔ دونوں ممالک کی باہمی سرحد 800 کلومیٹر طویل ہے۔ جولائی میں دونوں ملکوں کے درمیان پانچ روزہ جھڑپوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بعد میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی، تاہم چند ماہ کے اندر یہ سیزفائر معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔ رواں ماہ دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک فوجیوں اور عام شہریوں سمیت کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً آٹھ لاکھ افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔
کمبوڈیا کی وزارت دفاع کے مطابق پیر کے روز ایک تھائی جنگی طیارے نے سیئم ریپ صوبے کے ضلع سری سنام میں بے گھر شہریوں کے ایک کیمپ کے قریب بمباری کی۔ یہ علاقہ انگکور واٹ کے مشہور آثارِ قدیمہ سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ وزیر اطلاعات نیتھ فیکترا نے کہا کہ یہ کمبوڈیا کی حدود میں اب تک کا سب سے اندر تک کیا گیا حملہ ہے، جو سرحد سے 70 کلومیٹر سے زائد اندر ہے اور کسی بھی متنازعہ علاقے سے بھی دور ہے۔
ان کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں پہلے سے بے گھر سینکڑوں خاندانوں کو ایک بار پھر محفوظ مقامات کی جانب فرار ہونا پڑا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر جھڑپیں شروع کرنے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ ہر فریق اپنے عسکری اقدام کو دفاعی ردعمل قرار دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C