جاسوسی کا الزام: قطر میں بھارتی بحریہ کے متعدد سابق افسران گرفتار
👁️ 69 بار دیکھا گیا
جاسوسی کا الزام: قطر میں بھارتی بحریہ کے متعدد سابق افسران گرفتار
دوحہ (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق سینیئر اہلکار تقریباً دو ماہ سے قطر میں زیر حراست ہیں۔ دوحہ میں بھارتی سفارتخانہ اس واقعے سے واقف ہے، تاہم اب اس معاملے پر نئی دہلی کی خاموش پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بھارت کے متعدد میڈیا اداروں کی اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق سینیئر افسران قطر میں تقریباً دو ماہ سے زیر حراست ہیں، لیکن چونکہ بھارتی حکومت خاموش ہے اس لیے کوئی بھی اس راز سے واقف نہیں ہے کہ آخر انہیں کیوں پکڑا گیا ہے اور حقیقت میں معاملہ کیا ہے۔
سب سے پہلے بھارت کی ایک معروف شخصیت میتو بھارگوا نے 25 اکتوبر کو اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے اس معاملے کو اجاگر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، ”یہ تمام افراد دوحہ میں 57 دنوں سے غیر قانونی حراست میں ہیں۔” انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی وزراء کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا۔
میتو بھارگوا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کی رہائی کے لیے فوری طور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی ٹویٹ کے بعد کئی دیگر شخصیات نے بھی ٹویٹ کر کے حکومت سے سوال پوچھا کہ آخر ماجرا کیا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
معروف انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کے ایک سابق افسر دہرا دوحہ میں ‘گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز’ نامی کمپنی میں کام کرتے تھے۔یہ کمپنی قطر کے دفاع، سیکورٹی اور دیگر سرکاری اداروں اور دفاعی ساز و سامان کے آپریشن اور دیکھ بھال میں بنیادی اہمیت کی حامل کمپنی ہے۔ اس کمپنی گروپ کے سی ای او خامس العجمی، رائل عمان ایئر فورس کے ریٹائرڈ سکواڈرن لیڈر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فرم کے منیجنگ ڈائریکٹر بھارت کے سابق کمانڈر پورنیندو تیواری (ریٹائرڈ) بھی ان آٹھ بھارتیوں میں شامل ہیں جنہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں سن 2019 میں اس وقت کے بھارتی صدر نے ایک اعزاز سے بھی نوازا تھا۔
کمپنی کی ویب سائٹ پر ان کے پروفائل میں کہا گیا ہے کہ جب انہوں نے بھارتی بحریہ میں کا م کیا تو، وہ ایک بارودی سرنگ اور ایک بڑے جنگی جہاز کی کمانڈ کر رہے تھے۔
بحریہ کے افسر حراست میں کیوں ہیں؟
بھارتی حکومت ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی ہے کہ آخر انہیں کیوں حراست میں رکھا گیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق اس ماہ کے اوائل میں دوحہ میں بھارتی مشن کے اہلکاروں کو ان افسران سے ملاقات کے لیے قونصلر رسائی مہیا کی گئی تھی۔
لیکن نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی کی جانب سے ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا، جو عام طور پر ہر مسئلے پر بیان دیتے رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے قطر کی کمپنی کی ویب سائٹ پر دیے گئے نمبروں پر فون کرنے کی بھی کوشش کی تاہم، ان سے بھی اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔
جاسوس ہونے کا خدشہ
نئی دہلی میں بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جس کمپنی میں بھارتی بحریہ افسران کام کیا کرتے تھے وہ دفاعی نکتہ نظر سے کافی اہم ہے اور غالب امکان اس بات کا ہے کہ ان پر سراغ رسانی یا جاسوسی کا خدشہ ہو۔
واضح رہے کہ بھارتی بحریہ کے ایک افسر کلبھوشن یادیو بھی جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی حراست میں ہیں، جنہیں بھارت اپنا سبکدوش افسر قرار بتاتی ہے۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشت گرادنہ واقعات میں ملوث تھے اور بھارت کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C