جامعہ الازہر نے پاکستان میں پولیو ویکسین کے خلاف فتویٰ مسترد کردیا
👁️ 253 بار دیکھا گیا
جامعہ الازہر نے پاکستان میں پولیو ویکسین کے خلاف فتویٰ مسترد کردیا
قاہرہ (ڈیلی اردو) دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی دینی درس گاہ مصر کی جامعہ الازہر نے پاکستان میں پولیو ویکسین پر پابندی کے حوالے سے فتوے جاری کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ویکسین ایک مذہبی، طبی اور انسانی فریضہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیو ویکسین پر پابندی عائد کرنا پاکستان میں بچوں اور خاندانوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، شریعت کے مطابق ایسی ویکسین کے استعمال سے گریز ممنوع ہے جو بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو۔
١/ #الأزهر يوجه نداءً عالميًّا لإغاثة #باكستان
الأزهر يحذِّر من فتاوى تحريم لقاح #شلل_الأطفال بباكستان ويؤكِّد أن اللقاح واجب ديني وطبي وإنساني pic.twitter.com/1U8EevkAQs
— الأزهر الشريف (@AlAzhar) October 12, 2022
پاکستان میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے حکام کو ویکسین کے حوالے سے افواہوں، خوف اور ورکرز پر تشدد کا بڑا چیلنج درپیش ہے جہاں رواں سال ملک میں اس لاعلاج مرض کے 19 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی قاہرہ میں جامعہ الازہر کے امام احمد الطیب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عبدالقادر پٹیل نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
Grand Imam of Al Azhar University, Prof. Ahmad At-Tayyeb received Mr. Abdul Qadir Patel, Pakistan's Federal Minister for National Health Services at Cairo for a briefing on the latest developments in the flood crisis in Pakistan.@WHO @gatesfoundation @AlAzhar @PakinEgypt pic.twitter.com/4zUjEduLsb
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) October 12, 2022
پاکستان کی وزارت برائے قومی صحت اور خدمات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی۔
یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں، بے گھر افراد اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کے حوالے سے تمام ممالک، عوام اور امدادی اداروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور اس مشکل میں پاکستان کی مدد کریں۔
امام احمد الطیب نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک باہمت قوم ہے اور اس قدرتی آفت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C