جب ایک کسان نے حادثاتی طور پر 2 ممالک کی سرحدوں کو بدل دیا
👁️ 134 بار دیکھا گیا
جب ایک کسان نے حادثاتی طور پر 2 ممالک کی سرحدوں کو بدل دیا
برسلز (ویب ڈیسک) ممالک کی سرحدیں اکثر واضح طور پر متعین ہوتی ہیں اور ان کو بدلنا آسان نہیں ہوتا۔
مگر بیجلئم میں ایک کسان نے حادثاتی طور پر فرانس کے ساتھ اپنے ملک کی سرحد کو بدل دیا۔
جی ہاں واقعی یہ حیران کن واقعہ بیلجیئم کے گاؤن ارکیولینز میں پیش آیا جہاں کسان نے حادثاتی طور پر سرحد کی نشاندہی کرنے والے سنگ میل کو ٹریکٹر کے راستے میں رکاوٹ بننے پر دوسری جگہ منتقل کردیا۔
یہ تو واضح نہیں کہ کب اس کسان نے سنگ میل کو دوسری جگہ منتل کیا مگر نئی سرحدی حد بندی کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک تاریخ کے مقامی ماہر نے علم ہوا کہ سنگ میل ساڑھے 7 فٹ دور منتقل ہوگیا ہے۔
یہ سنگ میل 1819 میں بیلجیئم اور فرانس کی باضابطہ سرحدی حد بندی سے ایک سال قبل نصب کیا گیا تھا۔
گاؤں کے میئر ڈیوڈی لیواکس نے بتایا کہ کسان نے بیجلئم کا رقبہ بڑھا دیا اور فرانس کا گھٹا دیا جو کوئی اچھا خیال نہیں۔
تام اس غیرمتوقع سرحدی تبدیلی میں کوئی تنازع پیدا نہیں ہوا بلکہ لطیفے گردش کرنے لگے۔
ڈیوڈ لیواکس نے کہا ‘میں خوش ہوں کہ میرا گاؤں زیادہ بڑا ہوگیا ہے، مگر فرانس کے قصبے کے میئر اس سے متفق نہیں ہوں گے’۔
اب بیلجیئم کے حکام کی جانب سے نامعلوم کسان سے سنگ میل کو واپس لانے کی ہدایت کی جائے گی۔
اگر کسان نے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کیا تو فرانس اور بیجلئم کا سرحدی کمیشن کا اجلاس 1930 کے بعد پہلی بار ہوگا۔
اس اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ دونوں ممالک کی سرحد کو ایک بار ماضی کی طرح کیسے بحال کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: حوثیوں کا سعودی عرب میں تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت
28/July/2026 👁️ 1147 بار دیکھا گیا
پاکستان: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی اہم ملاقات
28/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک
28/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8986 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4862 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3735 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3605 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2589 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C