جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ: ستمبر میں 113 کیس نمٹا دیے گئے
👁️ 552 بار دیکھا گیا
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ: ستمبر میں 113 کیس نمٹا دیے گئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ ستمبر 2025 کے دوران 113 لاپتا افراد کے کیس نمٹا دیے گئے ہیں۔
کمیشن کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر کے مہینے کے دوران 14 لاپتا افراد واپس اپنے گھروں کو پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2011 سے لے کر ستمبر 2025 تک کمیشن کو جبری گمشدگیوں کے مجموعی طور پر 10 ہزار 636 کیس موصول ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 986 کیسز کو نمٹایا جا چکا ہے، جبکہ ایک ہزار 650 کیس اب بھی زیرِ تفتیش ہیں۔
ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تفتیش کے بعد نمٹائے گئے کیسز کی شرح 84.48 فیصد بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2025 کی تین ماہ کی مدت میں کمیشن نے مجموعی طور پر 289 کیس نمٹائے، جو اوسطاً 96 کیس فی ماہ بنتے ہیں۔
چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے مزید کہا کہ کمیشن نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو اہل خانہ کو ریلیف فراہم کرتا ہے، جن میں لاپتا افراد کے بچوں کے فارم ’بی‘ کے اجرا کے معاملات شامل ہیں، جبکہ ایسے اہل خانہ کو پنشن کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے جن کے پیارے سرکاری ملازم تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C