جرمن خصوصی طیارہ افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے لائپزگ روانہ
👁️ 240 بار دیکھا گیا
جرمن خصوصی طیارہ افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے لائپزگ روانہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جرمن حکومت کی جانب سے بھجوایا گیا ایک خصوصی طیارہ، پناہ کے منتظر افغان باشندوں کو اسلام آباد سے لے کر لائپزگ روانہ ہو گیا ہے۔ جرمن دفتر خارجہ کے مطابق تقریباً 2600 افغان اس وقت پاکستان سے جرمنی میں داخلے کے منتظر ہیں۔
جرمن حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے ایک خصوصی طیارے نے آج 16 اپریل بروز بدھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ان افغان پناہ گزینوں کو لے اڑان بھری، جنھیں جرمنی میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ جرمن دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تمام مسافروں کو قانونی طور پر جرمنی میں داخلےکی اجازت دی گئی ہے۔
یہ طیارہ بدھ کے روز کسی وقت مشرقی جرمنی کے شہر لائپزگ میں اترے گا۔ اس کے بعد مسافروں کو وسطی جرمنی کے ایک کیمپ میں لے جایا جائے گا، جہاں انہیں دو ہفتوں تک رکھنے کے بعد وفاقی ریاستوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ جرمن دفتر خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 2600 افغان باشندے اس وقت پاکستان سے جرمنی میں داخلے کے منتظر ہیں۔
ان افراد میں میں افغانستان میں جرمن اداروں کا سابق عملہ اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ وہ افغان باشندے بھی شامل ہیں، جو سابقہ افغان حکومت میں بطور وکیل یا صحافی انسانی حقوق کےعلمبردار رہے ہیں، اور اب انہیں طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔
جرمنی کی آئندہ حکومت پناہ گزینوں کے لیے داخلے کے پروگراموں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس نے آئندہ اتحادی حکومت کے قیام سے قبل جاری کردہ معاہدے میں کہہ رکھا ہے۔، ”ہم جہاں تک ممکن ہو (مثلاً افغانستان سے) رضاکارانہ وفاقی داخلہ پروگرام ختم کریں گے اور کوئی نیا پروگرام شروع نہیں کریں گے۔‘‘
وہ افغان جو جرمنی یا دیگر ممالک جانے کے لیے اب بھی اسلام آباد چھوڑنے کے منتظر ہیں وہ جلد ہی سخت دباؤ میں آ سکتے ہیں کیونکہ پاکستان نے اپریل کے آغاز میں افغان مہاجرین کی ملک بدری کی ایک نئی لہر شروع کی تھی۔ اسلام آباد حکومت کے اس اقدام کا مقصد طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت 30 لاکھ افغانوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنا ہے۔
پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ مئی سے ملک بدری ان افغانوں کو بھی متاثر کرے گی، جو مغربی ممالک جانے کے لیے پاکستان میں انتظار کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C