جرمنی میں پاکستانیوں اور افغانیوں سمیت 8 ہزار پناہ گزین ملک بدری سے بچ گئے
👁️ 170 بار دیکھا گیا
جرمنی میں پاکستانیوں اور افغانیوں سمیت 8 ہزار پناہ گزین ملک بدری سے بچ گئے
کابل (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) جرمنی میں آٹھ ہزار پناہ گزینوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے حصول کے لیے ’ڈُلڈُنگ‘ یعنی ملک میں رہنے کا عارضی اجازت نامہ جاری کیا گیا۔ ان افراد میں دو ہزار سے زائد افغان اور تین سو پاکستانی مہاجرین شامل ہیں۔
جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ رواں برس مئی کے اواخر تک ایسے آٹھ ہزار پناہ گزینوں کو رجسٹر کیا گیا ہے، جن کو ووکیشنل ٹریننگ یا پھر پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کی وجہ سے ‘آؤس بِلڈُنگس ڈُلڈُنگ‘ یعنی تربیت مکمل کرنے تک عارضی رہائش کی اجازت دی گئی ہے۔
افغان اور پاکستانی پناہ گزین
وزارت داخلہ کے مطابق تربیت حاصل کرنے والے آٹھ ہزار ایک پناہ گزینوں میں سے دو ہزار سے زائد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار سے زیادہ پناہ گزینوں کا تعلق گیمبیا اور عراق سے ہے۔ ایران اور گِنی سے تقریباﹰ آٹھ سو جبکہ پاکستان، البانیہ، آرمینیا اور نائیجیریا سے فی ملک تقریباﹰ تین سو پناہ گزینوں کو جرمنی میں پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی۔
علاوہ ازیں افغانستان سے تعلق رکھنے والے کئی پناہ گزین اپنی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ملک بدری سے بچنے کے لیے اکثر اس اجازت نامے کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جرمنی میں غیرملکیوں کے مرکزی رجسٹر کے اعداد و شمار میں یہ رجحان وسیع پیمانے پر بڑھتا دکھائی نہیں دیتا۔
ڈُلڈُنگ کیا ہے؟
جرمنی میں رہنے کا ‘ڈُلڈُنگ‘ نامی اجازت نامہ ایسے افراد کو جاری کیا جاتا ہے جن کی پناہ کی درخواستیں تو مسترد ہو چکی ہوتی ہیں لیکن انہیں اپنے آبائی ملک واپس بھیجنا ممکن نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر ان کے آبائی ملک واپس سفر کرنے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں، صحت کے مسائل ہیں، یا پھر خاندانی وجوہات کی بنا پر وہ اپنے ملک واپس نہیں جاسکتے۔
سیاسی پناہ کے قوانین میں تبدیلی
جرمنی میں سن 2015 میں مہاجرین کے بحران کے دوران پہلی مرتبہ ووکیشنل ٹریننگ کی وجہ سے پناہ گزینوں کو ڈُلڈُنگ نامی اجازت نامہ متعارف کیا گیا تھا۔
بعد ازاں سن 2020 میں سیاسی پناہ کے قوانین میں ترامیم کی گئی اور اسے باقاعدہ قانون بنایا گیا، تاکہ بعض مخصوص شعبوں میں تربیت یافتہ افراد کی شمولیت کے لیے راہ ہموار کی جاسکے۔
واضح رہے سیاسی پناہ کے ایسے متلاشی افراد جن کی شناخت کی تصدیق ممکن نہیں ہوسکی، ان کو عموماﹰ یہ اجازت نامہ نہیں دیا جاتا۔ اس کے علاوہ نام نہاد محفوظ ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی یہ اجازت نامہ حاصل نہیں کرسکتے۔
ووکیشنل ٹریننگ کے بعد جرمن ریزیڈنس پرمٹ
وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی میں مئی کے آخر تک ‘آؤسبلڈنگس ڈُلڈُنگ‘ کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے والے 819 افراد کو ریزیڈنس پرمٹ یا پھر رہائشی اجازت نامہ دیا گیا۔ یہ وہ غیر ملکی افراد ہیں جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد ملازمت حاصل کی ہے۔ اس طرح وہ جرمنی میں رہائش رکھنے کا باضابطہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے اہل بن گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3166 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C