جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی، حملہ آور گرفتار
👁️ 98 بار دیکھا گیا
جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی، حملہ آور گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مشرقی جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے قریب مشتبہ حملہ آور کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حکام کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔
جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک سے زائد افراد شامل ہو سکتے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے ایک گاڑی میں سوار تھے۔ وفاقی جرمن صوبے سیکسنی انہالٹ میں سڑک پر فائرنگ کا واقعہ آج دوپہر کو پیش آیا۔
https://twitter.com/M_Ziesmann/status/1181902603740942336?s=19
واضح رہے کہ فائرنگ ہالے شہر کے علاقے پاؤلوس فیئرٹل میں ہوئی ہے اور یہاں قریب ہی یہودی عبادت گاہ بھی واقع ہے۔ فائرنگ ایسے موقع پر ہوئی ہے جب مقامی یہودی آبادی اپنا انتہائی مذہبی مقدس تہوار یوم کِپر منانے میں مصروف تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فائرنگ کے بعد یہودیوں کے مقامی قبرستان میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ ہالے شہر کی پولیس نے دیگر مبینہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ موقع سے فرار ہو جانے والے ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، اُس نے جنگی مشن میں شامل ہونے والے انداز کی فوجی طرز کی وردی پہن رکھی ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور متعدد ہتھیاروں سے لیس تھے۔ پولیس کے تفتیشی عمل کے باوجود ہالے شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور رہائشیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ہالے شہر کے مرکزی ریلوے سٹیشن کو سکیورٹی تناظر میں بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دیگر مبینہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہالے شہر سے پندرہ کلومیٹر کی دوری پر واقع لانڈزبیرگ میں بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ہالے اور لانڈزبیرگ میں ہونے والی فائرنگ میں کوئی ربط موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C