جرمنی کے سابق انٹیلی جنس سربراہ گرفتار، جاسوسی اور ریاستی راز افشا کرنے کا الزام
👁️ 66 بار دیکھا گیا
جرمنی کے سابق انٹیلی جنس سربراہ گرفتار، جاسوسی اور ریاستی راز افشا کرنے کا الزام
برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کی پولیس نے بیرونی انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ آگسٹ ہاننگ کو جاسوسی، ریاستی راز افشا کرنے اور غداری کی کوشش جیسے سنگین الزامات کے تحت گرفتار کرلیا۔ 80 سالہ ہاننگ نے 2005 تک جرمن خفیہ ادارے کی سربراہی کی تھی۔
جرمن وفاقی استغاثہ کے مطابق ہاننگ پر شدید شبہ ہے کہ انہوں نے ریاستی رازوں پر مشتمل حساس معلومات حاصل کیں اور انہیں ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے تک پہنچانے کی کوشش کی۔ اسی کارروائی میں ادارے کے ایک سابق اعلیٰ افسر، جسے جرمن میڈیا نے مانفریڈ ڈی کے نام سے ظاہر کیا ہے، کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق مانفریڈ ڈی ماضی میں ہاننگ کے دفتر کے سربراہ رہ چکے ہیں اور 2026 کے موسم بہار تک جرمن انٹیلی جنس ادارے سے وابستہ رہے۔ شبہ ہے کہ انہوں نے رقم کے عوض کم از کم 2022 تک ہاننگ کو انتہائی خفیہ معلومات فراہم کیں۔ تفتیش میں تقریباً 2 ہزار دستاویزات کا ذکر سامنے آیا ہے، جن میں جرمن سکیورٹی قیادت کے لیے تیار کی جانے والی خفیہ انٹیلی جنس بریفنگز بھی شامل تھیں۔
جرمن میڈیا کے مطابق ان دستاویزات میں ایران کے جوہری پروگرام، روسی فوج اور جرمنی کے اتحادی غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات بھی موجود تھیں۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ ہاننگ نے ان معلومات میں سے بعض کو ایک غیر ملکی خفیہ ادارے کے لیے سکیورٹی تجزیہ تیار کرنے میں استعمال کیا، تاہم جرمن حکام نے تاحال اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا جہاں یہ معلومات پہنچنے کا شبہ ہے۔
یہ معاملہ ستمبر 2025 میں اس وقت سامنے آیا جب جرمن حکام نے ایک الگ مقدمے کی تحقیقات کے دوران ہاننگ کے گھر اور ان سے متعلق دفاتر پر چھاپے مارے۔ تلاشی کے دوران ایک الیکٹرانک ذخیرہ برآمد ہوا جس میں جرمنی کے بیرونی انٹیلی جنس ادارے کی انتہائی حساس دستاویزات موجود ہونے کا انکشاف ہوا، حالانکہ ہاننگ کو ادارے کی سربراہی چھوڑے دو دہائیاں گزر چکی تھیں۔
بعد ازاں یہ مواد وفاقی حکام کے حوالے کیا گیا اور مئی 2026 میں جرمن وفاقی استغاثہ نے ہاننگ اور مانفریڈ ڈی کے خلاف خفیہ تحقیقات شروع کیں۔ حکام اب یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سخت سکیورٹی والے انٹیلی جنس ادارے سے حساس دستاویزات باہر کیسے نکالی گئیں اور انہیں کس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C