جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل
👁️ 139 بار دیکھا گیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس سےمتعلق دائرآئینی درخواستوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ تحلیل کر دیا گیا، بینچ نے معاملہ نئے بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس سے متعلق دائر آئینی درخواستوں پر لارجر بینچ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔
واضح رہےجسٹس فائز عیسیٰ کے وکیل منیر ملک نے بینچ میں شامل ججز پر اعتراض اٹھایا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے وکیل منیر اے ملک نے کہا الگ ہونے والے ارکان کا بڑا احترام ہے، یہ بات اپنے موکل کی طرف سے کہہ رہا ہوں۔ جسٹس طارق مسعود نے کہا میرے ذہن میں تھا، خود بھی بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہتا تھا، درخواستیں مسترد بھی ہوتیں تو سپریم کورٹ کی طرف سے ہوتیں، اعتراضات کے بعد دلائل شروع ہو گئے اس لیے بات نہیں کرسکا، ہمارا حلف پابند کرتا ہے کہ ہر صورت انصاف کریں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ حلف بغیر کسی خوف انصاف کرنے کا پابند بناتا ہے، اپنے حلف کو قائم رکھنے کیلئے میرے ذہن میں کوئی شبہ نہیں، انصاف اور شفافیت اس ادارے کا تقاضا ہے، جو اعتراضات اٹھائے گئے وہ ناقابل جواز اور بے بنیاد ہیں، اعتراضات کے بعد سماعت کیلئے بیٹھنا مناسب نہیں سمجھتا، کیس میں مفاد نہ ہونے کے باوجود الگ ہو رہا ہوں، ہم نے تمام حالات میں حلف کا پاس رکھنا ہوتا ہے، ساتھی جج کی طرف سے تحفظات افسوسناک ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا جج کا کوئی مفاد نہیں ہوتا، مجھے ججز کا بڑا خیال ہے، کسی سائل کو ججز کے انتخاب کا اختیار نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے وکیل منیر اے ملک نے بینچ پر اعتراض کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C