جمہوریہ وسطی افریقہ: اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستانی فوج کا حوالدار ہلاک
👁️ 89 بار دیکھا گیا
جمہوریہ وسطی افریقہ: اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستانی فوج کا حوالدار ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمہوریہ وسطی افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاکستانی فوج کا حوالدار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق حوالدار محمد شفیق کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
حوالدار شفیق نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔
وہ فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے مشن میں شامل ہوئے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’حوالدار شفیق پاکستانی دستے کے بہادر اور سرشار رکن تھے جو جمہوریہ وسطی افریقہ میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہے تھے اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کر رہے تھے‘۔
واضح رہے کہ اب تک 162 پاکستانی جوان امن مشنز میں خدمات کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔
ستمبر میں سوڈان کے علاقے دارفور میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔
وہ دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد مین سہولت فراہم کرنے والے یو این مشن کا حصہ تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے مشن کا حصہ بننے کی قابل فخر روایات قائم کی ہیں اور اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی بڑی تعداد امن فوج میں شامل ہے۔
پاکستان کا پہلا امن مشن 1960 میں کانگو سے شروع ہوا تھا گزشتہ چھ عشروں سے زائد کے عرصے کے دوران 28 ممالک میں اقوام متحدہ کے 60 امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی فوجیوں نے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
اس وقت بھی دنیا کے 9 ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 14 امن مشنز میں پاکستان کے 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
گزشتہ برس دورہ پاکستان کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن مشن میں پاکستانی خواتین کےکردار کو سراہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 219 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 270 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C