جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف آپریشن، 67 پاکستانی گرفتار
👁️ 118 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف آپریشن، 67 پاکستانی گرفتار
پریٹوریا (ڈیلی اردو/وی او اے) جنوبی افریقہ میں پولیس نے جرائم کا ایک گروہ پکڑا ہے جو خطے میں پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پرمقیم ہونے میں مدد دے رہا تھا۔ سیکیورٹی کے تجزیہ کاروں نے بتایا ہے کہ اتوار کے اس آپریشن نے اس تشویش کو جنم دیا ہے کہ ہو سکتا ہے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں نے جنوبی افریقہ میں قدم جمانے کے لیے اس گروہ کی خدمات حاصل کی ہوں۔
At least 67 Pakistani nationals were denied entry into South Africa at the OR Tambo International Airport on Sunday and were sent back home at their own cost.https://t.co/gYuvgdSPRs
— IOL News (@IOL) August 13, 2023
وائس آف امریکہ کی ڈیرن ٹیلر کی رپورٹ کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ کتنے پاکستانی اور دیگر ملکوں کے باشندے اب تک غیر قانونی طور پر جنوبی افریقہ یا دیگر ہمسایہ ملکوں میں آ چکے ہیں۔
امورِ داخلہ کے وزیر ایرون موٹسولیڈی نے کہا ہے کہ ان کے عہدیداروں نے گزشتہ برس جون میں بعض مشتبہ سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جن میں پاکستانی شہری بھی ملوث تھے۔
Home Affairs Minister Dr Aaron Motsoaledi welcomes the interception of 67 Pakistani nationals at the OR Tambo International Airport who wanted to enter the country without complying with the immigration laws of the country. pic.twitter.com/PRfaaGIy7T
— South African Government (@GovernmentZA) August 13, 2023
موٹسولیڈی نے کہا، ” وہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں جانے کا ویزہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن پھر ائیر پورٹ پر ہی کہیں غائب ہو جاتے ہیں اور جنوبی افریقہ میں داخل ہونے کا راستہ تلاش کرتے ہیں۔”
انہوں نے کہا،”ہم ان پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ کل ہم نے، امورِ داخلہ، بارڈر مینیجمنٹ اتھارٹی،اسٹیٹ سیکیورٹی اور ‘دی ہاکس’ کے ذریعے ایک سٹنگ آپریشن کیا اور 67 افراد کو پکڑ لیا۔
‘دی ہاکس’ جنوبی افریقہ میں جرائم کے انسداد کا خصوصی یونٹ ہے۔
موٹسولیڈی نے کہا کہ اس پر شدید تشویش پیدا ہوئی ہے کہ یہ67 پاکستانی جب جنوبی افریقہ میں داخل ہوئے تو وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔
موٹسولیڈی نے مزید بتایا کہ جب ان لوگوں سے پوچھ گچھ ہو رہی تھی تو وہ کمرے میں موجود تھے۔ ان میں سے بہت سے اس بارے میں بہت غیر واضح جواب دے رہے تھے کہ آخر انہیں جانا کہاں تھا یا کس سے ملنا تھا۔
موٹسولیڈی نے کہا،” ان میں سے بعض نے ہمیں کسی ہوٹل کا نام بتایا جہاں وہ جا رہے تھے اور جس کا وجود ہی نہیں تھا۔ کچھ نے اپنے کسی کزن کا نام دیا کہ وہ اس سے ملنے جا رہے تھے۔ جب ہم نے اس شخص سے فون پر رابطہ کیا تو اس نے کہا، جی جی وہ میرا کزن ہے۔ ہم مختلف لوگوں کے نام دیتے رہے، جب پاکستانی شہریوں کا نام آیا تو وہ ان کے کزن کا نام بن گیا۔”
اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں وزیر نے کہا کہ جرائم پیشہ گروہ، جنوبی افریقہ کے نئے ای ویزہ سسٹم کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں جو سیاحوں کے ملک میں داخلے میں سہولت کے لیے ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹی سٹڈیز کے تجزیہ کار ولم ایلس کہتے ہیں کہ کچھ ایسے لوگ جو جنوبی افریقہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے، ہو سکتا ہے کہ ان کا تعلق دہشت گرد گروپوں سے ہو۔
ایلس کہتے ہیں، ” ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جرم کے خلاف ہماری کارروائی ردِ عمل کے طور پر ہے، انسداد کے طور پر نہیں خاص طور پر جب ایسے واقعات پیش آئیں۔”
داخلہ امور کے وزیر موٹسولیڈی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دیگر لوگوں کو بھی تلاش کرنے کی کوشش کریں گے جو ای ویزا کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہو گئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل کام ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4826 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3581 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2322 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C