11/September/2024

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، سیکورٹی اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، سیکورٹی اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، سیکورٹی اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب انگور اڈہ میں دہشت گردوں کا والی خان چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں حولدار ناصر ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران چلغوزہ میں مزدوری کرنیوالے 2 افراد بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقہ انگور اڈہ کے زیبا پہاڑوں میں پیش آیا جہاں چلغوزہ کے باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ۔مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں دو مزدور موقع پر ہلاک ہو گئے ۔

ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق مقامی علاقوں سے بتائی جارہی ہے ۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C