جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں پاکستانی فورسز کے آپریشنز، 35 شدت پسند ہلاک
👁️ 338 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں پاکستانی فورسز کے آپریشنز، 35 شدت پسند ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی/بی بی سی) پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 35 شدت پسند ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 12 فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں 22 شدت پسند مارے گئے۔ فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع جنوبی وزیرستان میں کیا گیا جہاں مزید 13 شدت پسند ہلاک ہوئے۔ تاہم ان جھڑپوں کے دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے 12 فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ شدت پسند متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے اور ان میں ’افغان شہری‘ بھی شامل ہیں۔ فوج نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور ’انڈین اسپانسرڈ‘ تھے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
یاد رہے کہ طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملّا یعقوب نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی سکیورٹی ادارے اپنی کمزوری چھپانے کے لیے افغانستان پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ ان کے بقول تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند اپنی کارروائیاں پاکستان کے اندر بڑے شہروں تک کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C