جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دہشتگردی کی لہر، بم دھماکوں، حملوں اور دھمکی آمیز پمفلٹس سے خوف و ہراس
👁️ 438 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دہشتگردی کی لہر، بم دھماکوں، حملوں اور دھمکی آمیز پمفلٹس سے خوف و ہراس
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں حالیہ دنوں کے دوران دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں بم دھماکوں، مسلح حملوں اور دھمکی آمیز پمفلٹس کے اجراء نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
ضلع لکی مروت کے علاقے عبدالخیل میں پولیس اور پاک فوج کی بی ڈی ایس ٹیم نے ایک دیسی ساختہ آئی ای ڈی بم کو بروقت ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑے سانحے سے بچا لیا، تاہم اسی مقام کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، جس میں دو فوجی جوان اور ایک راہ گیر معمولی زخمی ہوگئے۔
ادھر جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشت گردوں نے تخریب کاری کے سلسلے میں ایک سرکاری ہائی سکول کو بارودی دھماکے سے تباہ کر دیا، جب کہ اعظم زالئی روڈ پر ایک چھوٹے پل کو بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تین دن کے اندر پلوں پر حملے کا چوتھا واقعہ ہے۔
علاقے میں خوف کی فضا اس وقت مزید گہری ہوگئی جب وانا میں کالعدم تنظیم "فدایان اسلام" کی جانب سے والدین کو تین دن کے اندر مخصوص سکولوں سے بچوں کو نکالنے کی دھمکی آمیز پمفلٹس تقسیم کیے گئے، جن میں لڑکوں اور لڑکیوں کے نجی و سرکاری ادارے شامل ہیں۔ پمفلٹ میں دھمکی دی گئی تھی کہ حکم نہ ماننے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اسی دوران جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں ایف سی پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کیا، تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ان تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سرچ آپریشن تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں و سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید سخت کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C